Sunan ibn Majah Hadith 569 (سنن ابن ماجہ)

[569]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدْ الْمَاءَ فَقَالَ عُمَرُ لَا تُصَلِّ فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ أَمَا تَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ أَنَا وَأَنْتَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجِدْ الْمَاءَ فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ فَصَلَّيْتُ فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ وَضَرَبَ النَّبِيُّ ﷺ بِيَدَيْہِ إِلَی الْأَرْضِ ثُمَّ نَفَخَ فِيہِمَا وَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَكَفَّيْہِ

سیدنا عبدالرحمٰن بن ابزٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: اگر مجھے جنابت کی حالت پیش آجائے اور پانی نہ ملے(تو کیا کروں؟) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نماز نہ پڑھ(جب پانی ملے گا تو غسل کر کے قضا نماز پڑھنا۔) سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المومنین! کیا آپ کو یاد نہیں جب میں اور آپ دونوں ایک لشکر میں تھے۔ہمیں غسل کی حاجت پیش آئی اور پانی نہ ملا(اس وقت بھی) آپ نے تو نماز نہیں پڑھی تھی،میں نے زمین پر لوٹ پوٹ ہو کر نماز پڑھ لی تھی۔پھر جب میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو یہ واقعہ عرض کیا،چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تجھے تو اتنا ہی کافی تھا۔‘‘ اور (یہ کہہ کر) نبی ﷺ نے دونوں ہاتھ زمین پر مارے،پھر ان میں پھونک ماری اور چہرے اور دونوں ہتھیلیوں پر مسح کیا۔