Sunan ibn Majah Hadith 598 (سنن ابن ماجہ)

[598]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَی الْجُمُعَةِ وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَہَا قُلْتُ وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ قَالَ غُسْلُ الْجَنَابَةِ فَإِنَّ تَحْتَ كُلِّ شَعَرَةٍ جَنَابَةً

سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچوں نمازیں،جمعہ دوسرے جمعہ تک اور امانت کی ادائیگی ان کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ’’جنابت کا غسل کیوں کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے۔‘‘