Sunan ibn Majah Hadith 614 (سنن ابن ماجہ)

[614]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّہُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَبَّحَ فِي سَفَرٍ فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُخْبِرُنِي حَتَّی أَخْبَرَتْنِي أُمُّ ہَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّہُ قَدِمَ عَامَ الْفَتْحِ فَأَمَرَ بِسِتْرٍ فَسُتِرَ عَلَيْہِ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ سَبَّحَ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ

جناب عبداللہ بن نوفل سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے (صحابہ کرام سے) سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں نفل پڑھے ہیں؟ کوئی شخص مجھے (یہ مسئلہ) بتانے والا نہ ملا۔آخر مجھے ام ہانی بنت ابو طالب رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے سال(مکہ مکرمہ) تشریف لائے۔آپ نے حکم دیا تو آپ پر پردہ کیا گیا،چنانچہ آپ نے غسل کیا پھر آٹھ رکعت نفل ادا کیے۔