Sunan ibn Majah Hadith 620 (سنن ابن ماجہ)
[620] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (280) نسائي(212)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا أَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَشَكَتْ إِلَيْہِ الدَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَانْظُرِي إِذَا أَتَی قَرْؤُكِ فَلَا تُصَلِّي فَإِذَا مَرَّ الْقَرْءُ فَتَطَہَّرِي ثُمَّ صَلِّي مَا بَيْنَ الْقَرْءِ إِلَی الْقَرْءِ
سیدہ فاطمہ بن ابو حبیش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر خون(جاری رہنے) کی شکایت کی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’یہ تو ایک رگ ہے،تم خیال رکھا کرو،جب تمہارا حیض شروع ہو جائے تو نماز نہ پڑھو۔جب حیض ختم ہو جائے تو غسل کر لو،پھر حیض (کے ختم ہونے سے حیض(کے شروع ہونے) تک نماز ادا کرو۔‘‘