Sunan ibn Majah Hadith 621 (سنن ابن ماجہ)

[621]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي ہَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا: ’’اے اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کی شکایت ہے،میں تو پاک ہی نہیں ہوتی۔تو کیا میں نماز کو(بالکل) چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں،یہ تو ایک رگ ہے،یہ حیض نہیں۔جب حیض آئے تو نماز پڑھنا چھوڑ دے،جب ختم ہو جائے تو اپنے جسم سے خون دھو ڈال اور(غسل کر کے) نماز ادا کر۔‘‘ یہ حدیث وکیع کی ہے۔