Sunan ibn Majah Hadith 624 (سنن ابن ماجہ)
[624] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (298)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَی الْحَصِيرِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے کہا: سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کی شکایت ہے،اس لئے میں پاک نہیں ہوتی،تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں،و ہ تو (بیماری کی) ایک رگ ہے۔یہ حیض (کا خون) نہیں۔حیض کے ایام میں نماز سے اجتناب کر،اس کے بعد غسل کر لے اور ہر نماز کے لئے وضو کر لیا کر اگر چٹائی پر خون ٹپکتا رہے۔‘‘