Sunan ibn Majah Hadith 626 (سنن ابن ماجہ)

[626]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ وَہِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِينَ فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنَّ ہَذِہِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَإِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تُصَلِّي وَكَانَتْ تَقْعُدُ فِي مِرْكَنٍ لِأُخْتِہَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّی إِنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے کہا: سیدہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا جو سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں،سات سال استحاضہ کی بیماری میں مبتلا رہیں۔(آخر کار) انہوں نے نبی ﷺ سے شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض نہیں،یہ تو(بیماری کی) ایک رگ ہے۔جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب ختم ہو جائے تو غسل کر لے نماز پڑھ۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔وہ اپنی بہن(ام المؤمنین)زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ٹب میں(پانی ڈال کر غسل کے لیے)بیٹھ جاتیں حتیٰ کہ خون کی سرخی پانی پر آجاتی۔