Sunan ibn Majah Hadith 627 (سنن ابن ماجہ)

[627] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (287) ترمذي (128) وانظر الحدیث السابق (622)

انوار الصحیفہ ص 401

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَمِّہِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أُمِّہِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّہَا اسْتُحِيضَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ إِنِّي اسْتُحِضْتُ حَيْضَةً مُنْكَرَةً شَدِيدَةً قَالَ لَہَا احْتَشِي كُرْسُفًا قَالَتْ لَہُ إِنَّہُ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ إِنِّي أَثُجُّ ثَجًّا قَالَ تَلَجَّمِي وَتَحَيَّضِي فِي كُلِّ شَہْرٍ فِي عِلْمِ اللہِ سِتَّةَ أَيَّامٍ أَوْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ ثُمَّ اغْتَسِلِي غُسْلًا فَصَلِّي وَصُومِي ثَلَاثَةً وَعِشْرِينَ أَوْ أَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ وَأَخِّرِي الظُّہْرَ وَقَدِّمِي الْعَصْرَ وَاغْتَسِلِي لَہُمَا غُسْلًا وَأَخِّرِي الْمَغْرِبَ وَعَجِّلِي الْعِشَاءَ وَاغْتَسِلِي لَہُمَا غُسْلًا وَہَذَا أَحَبُّ الْأَمْرَيْنِ إِلَيَّ

سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں انہیں استحاضے کی بیماری تھی۔انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: مجھے بہت بری طرح شدید استحاضہ آتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’روئی رکھ لیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا: وہ تو اس سے زیادہ شدید ہے۔وہ تو بہتا ہی چلا جاتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’لنگوٹ باندھ لیا کرو اور اللہ کے علم پر اعتماد کر کے ہر مہینے چھ سات دن حیض شمار کر لو۔پھر غسل کر لو اور تئیس چوبیس دن نماز روزہ ادا کرو۔ظہر کو دیر سے اور عصر کو جلدی پڑھ لو،اور ان دونوں (نمازوں) کے لئے ایک بار غسل کر لیا کرو۔(اسی طرح) مغرب کی نماز دیر سے اور عشاء کی نماز جلدی پڑھ لیا کرو،اور ان دونوں کے لئے ایک بار غسل کرو اور یہ طریقہ مجھے زیادہ پسند ہے۔‘