Sunan ibn Majah Hadith 656 (سنن ابن ماجہ)

[656]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ قَالَتْ تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ فَقَالَتْ قَدْ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَكُنْ يَنْہَانَا عَنْہُ

جناب معاذہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا،کیا حیض والی عورت مہندی (یا کوئی دوسرا خضاب) لگا سکتی ہے؟ ام المومنین نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کے پاس ہوتیں اور خضاب لگا لیتی تھیں،آپ ﷺ ہمیں منع نہیں فرماتے تھے۔