Sunan ibn Majah Hadith 659 (سنن ابن ماجہ)

[659] إسنادہ ضعیف

السند منقطع: عبد الجبار لم یسمع من أبیہ کما قال البخاري (جامع الترمذي: 1453)

انوار الصحیفہ ص 402

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مِسْعَرٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ أُتِيَ بِدَلْوٍ فَمَضْمَضَ مِنْہُ فَمَجَّ فِيہِ مِسْكًا أَوْ أَطْيَبَ مِنْ الْمِسْكِ وَاسْتَنْثَرَ خَارِجًا مِنْ الدَّلْوِ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ کی خدمت میں (پانی کا) ڈول حاضر کیا گیا،آپ نے اس میں سے پانی لے کر کلی کی،پھر ڈول میں کلی کی جو کستوری کی طرح یا کستوری سے پاکزہ تر تھی اور آپ نے ڈول سے باہر ناک صاف کی۔