Sunan ibn Majah Hadith 664 (سنن ابن ماجہ)

[664] إسنادہ ضعیف جدًا

محمد بن عبیداللہ العرزمي: متروک

والحدیث ضعفہ البوصیري

انوار الصحیفہ ص 402

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنِّي اغْتَسَلْتُ مِنْ الْجَنَابَةِ وَصَلَّيْتُ الْفَجْرَ ثُمَّ أَصْبَحْتُ فَرَأَيْتُ قَدْرَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْہُ الْمَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَوْ كُنْتَ مَسَحْتَ عَلَيْہِ بِيَدِكَ أَجْزَأَكَ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے غسل جنابت کیا اور فجر کی نماز پڑھی۔دن چڑھا تو مجھے ایک ناخن کے برابر جگہ نظر آئی جہاں(غسل کے دوران میں) پانی نہیں پہنچا تھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر تو اس جگہ (گیلا) ہاتھ پھیر دیتا تو کافی ہوتا۔‘‘