Sunan ibn Majah Hadith 733 (سنن ابن ماجہ)
[733]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ كُنَّا قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ أَبِي ہُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْمَسْجِدِ يَمْشِي فَأَتْبَعَہُ أَبُو ہُرَيْرَةَ بَصَرَہُ حَتَّی خَرَجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ أَمَّا ہَذَا فَقَدْ عَصَی أَبَا الْقَاسِمِ ﷺ
جناب ابو شعثاء رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔(اسی اثناء میں) مؤذن نے اذان کہی۔ایک آدمی مسجد سے اٹھا اور چل دیا۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس کی طرف دیکھتے رہے حتی کہ وہ مسجد سے نکل گیا۔تب سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے سیدنا ابو القاسم ﷺ کی حکم عدولی کی ہے۔