Sunan ibn Majah Hadith 799 (سنن ابن ماجہ)
[799]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ،كَانَ فِي صَلَاةٍ،مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُہُ،وَالْمَلَائِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَی أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِہِ الَّذِي صَلَّی فِيہِ،يَقُولُونَ: اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ،اللہُمَّ ارْحَمْہُ،اللہُمَّ تُبْ عَلَيْہِ،مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيہِ،مَا لَمْ يُؤْذِ فِيہِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی (مسلمان) جب مسجد میں داخل ہوتا ہے تو جب تک وہ نماز کی وجہ سے رکا ہوا ہے،وہ (ثواب کے لحاظ سے) نماز ہی میں(شمار) ہوتا ہے۔اور (نماز کے بعد) جب تک وہ اس جگہ بیٹھا رہتا ہے جہاں اس نے نماز پڑھی،تب تک فرشتے اس کے حق میں دعائیں کرتے رہتے ہیں۔کہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرمای،اے اللہ! اس پر رحم فرما،اے اللہ! اس کی توقبول فرما۔(اس کو یہ دعائیں ملتی رہتی ہیں) جب تک وہاں اس کا وضو نہ ٹوٹ جائے اور جب تک وہ اس جگہ کسی کو تکلیف نہ دے۔‘‘