Sunan ibn Majah Hadith 827 (سنن ابن ماجہ)
[827]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَہَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،مِنْ فُلَانٍ،قَالَ: وَكَانَ يُطِيلُ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّہْرِ،وَيُخَفِّفُ الْأُخْرَيَيْنِ،وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے فلاں سے زیادہ کسی کی نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز سے مشابہ نہیں دیکھی۔سیدنا سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ صاحب ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں طویل قراءت کرتے تھے،اور آخری دو رکعتوں میں تخفیف فرماتے تھے،اور عصر کی نماز(ظہر کے مقابلے میں) ہلکی پڑھاتے تھے۔