Sunan ibn Majah Hadith 828 (سنن ابن ماجہ)
[828] إسنادہ ضعیف
زید العمي: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: اجْتَمَعَ ثَلَاثُونَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالُوا: تَعَالَوْا حَتَّی نَقِيسَ قِرَاءَةَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فِيمَا لَمْ يَجْہَرْ فِيہِ مِنَ الصَّلَاةِ،فَمَا اخْتَلَفَ مِنْہُمْ رَجُلَانِ،فَقَاسُوا قِرَاءَتَہُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی مِنَ الظُّہْرِ،بِقَدْرِ ثَلَاثِينَ آيَةً،وَفِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَی قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ،وَقَاسُوا ذَلِكَ فِي الْعَصْرِ،عَلَی قَدْرِ النِّصْفِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّہْرِ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:(ایک بار) تیس بدری صحابہ رضی اللہ عنہم (ایک جگہ) جمع ہوگئے۔انہوں نے (آپس میں) کہا: آیئے،رسول اللہ ﷺ کی سری نمازوں میں قراءت (کی مقدار کا اندازہ کریں۔ان میں سے کسی دو میں اختلاف نہیں ہوا،(اور انہوں نے بالاتفاق فیصلہ دیا) ان کا اندازہ یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی قرائت ظہر کی پہلی رکعت میں تیس آیتوں کے برابر ہوتی تھی اور دوسری رکعت میں اس سے نصف اور عصر کی نماز کے بارے میں ان کا اندازہ یہ تھا کہ وہ ظہر کی آخری رکعتوں سے نصف ہوتی تھی۔