Sunan ibn Majah Hadith 844 (سنن ابن ماجہ)

[844] إسنادہ ضعیف

ترمذي (251)

انوار الصحیفہ ص 408

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ جَمِيلٍ الْعَتَكِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ،قَالَ: ((سَكْتَتَانِ حَفِظْتُہُمَا عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ)) فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ،فَكَتَبْنَا إِلَی أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ بِالْمَدِينَةِ،فَكَتَبَ أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ. قَالَ سَعِيدٌ: فَقُلْنَا لِقَتَادَةَ: مَا ہَاتَانِ السَّكْتَتَانِ؟ قَالَ: إِذَا دَخَلَ فِي صَلَاتِہِ،وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ،ثُمَّ قَالَ بَعْدُ: وَإِذَا قَرَأَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّينَ [الفاتحة: 7] قَالَ: وَكَانَ يُعْجِبُہُمْ: إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ أَنْ يَسْكُتَ،حَتَّی يَتَرَادَّ إِلَيْہِ نَفَسُہُ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ کے دو سکتے یاد ہیں۔سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس سے اتفاق نہ کیا تو ہم نے مدینہ میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو (خط) لکھا(کہ اس مسئلہ میں فیصلہ دیں) انہوں نے (جوابی طور پر) لکھ بھیجا کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے (صحیح) یاد رکھا ہے۔سعید رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم نے قتادہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا: یہ دو سکتے کون کون سے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: (ایک تو) جب نماز میں داخل ہوتے ہیں اور (ایک) جب (امام) قراءت سے فارغ ہوتا ہے۔دوسرےموقع پر قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا:جب امام کہتا ہے۔سیدنا قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: صحابہ کرام کو یہ بات پسند تھی کہ جب امام قراءت سے فارغ ہو تو تھوڑا سا خاموش ہو جائے حتی کہ اس کا سانس درست ہو جائے۔