Sunan ibn Majah Hadith 848 (سنن ابن ماجہ)

[848]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ: صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِہِ صَلَاةً،نَظُنُّ أَنَّہَا الصُّبْحُ،فَقَالَ: ((ہَلْ قَرَأَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ؟)) قَالَ رَجُلٌ: أَنَا،قَالَ ((إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی جو غالباً صبح کی نماز تھی۔(نماز کے بعد) فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی نے قراءت کی ہے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: جی ہاں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں کہہ رہا تھا،کیا وجہ ہے کہ مجھ سے تلاوت قرآن میں کشمکش ہو رہی ہے؟‘‘