Sunan ibn Majah Hadith 867 (سنن ابن ماجہ)

[867]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ،قَالَ: قُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي،((فَقَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ،فَرَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی حَاذَتَا أُذُنَيْہِ،فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذَلِكَ،فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذَلِكَ))

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے دل میں کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو (توجہ سے) دیکھوں گا کہ آپ کس طرح نماز پڑھتے ہیں۔(میں نے دیکھا کہ) رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے،قبلہ کی طرف منہ کیا،اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتی کہ وہ آپ کے کانوں کے برابر ہوگئے۔جب آپ نے رکوع کیا تو پھر انہیں اسی طرح اٹھایا جب رکوع سے سر اٹھایا تو اسی طرح انہیں بلند کیا۔