Sunan ibn Majah Hadith 868 (سنن ابن ماجہ)

[868]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْہِ،وَإِذَا رَكَعَ،وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ،وَيَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَرَفَعَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ يَدَيْہِ إِلَی أُذُنَيْہِ

سیدنا ابو زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ جب نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع کرتے اور روکوع سے سر اٹھاتے تو اسی طرح کرتے اور فرماتے:میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔(ابو زبیر رحمہ اللہ کے شاگرد) جناب ابراہیم بن طہمان رحمہ اللہ نے (حدیث بیان کرتے وقت) کانوں تک ہاتھ اٹھائے۔