Sunan ibn Majah Hadith 873 (سنن ابن ماجہ)
[873]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ،عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ،عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ،قَالَ: رَكَعْتُ إِلَی جَنْبِ أَبِي،فَطَبَّقْتُ،فَضَرَبَ يَدِي وَقَالَ: ((قَدْ كُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا،ثُمَّ أُمِرْنَا أَنْ نَرْفَعَ إِلَی الرُّكَبِ))
سیدنا مصعب بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کے قریب(نماز پڑھتے ہوئے) رکوع کیا تو تطبیق کی۔انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا: ہم پہلے اس طرح کیا کرتے تھے،پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ (ہاتھ) گھٹنوں کے اوپر رکھیں۔