Sunan ibn Majah Hadith 881 (سنن ابن ماجہ)

[881]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كُنْتُ مَعَ أَبِي بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ فَمَرَّ بِنَا رَكْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ فَقَالَ لِي أَبِي كُنْ فِي بَہْمِكَ حَتَّی آتِيَ ہَؤُلَاءِ الْقَوْمَ فَأُسَائِلَہُمْ قَالَ فَخَرَجَ وَجِئْتُ يَعْنِي دَنَوْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَحَضَرْتُ الصَّلَاةَ فَصَلَّيْتُ مَعَہُمْ فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَی عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ كُلَّمَا سَجَدَ قَالَ ابْن مَاجَةَ النَّاسُ يَقُولُونَ عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ و قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ يَقُولُ النَّاسُ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ وَصَفْوَانُ بْنُ عِيسَی وَأَبُو دَاوُدَ قَالُوا حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَقْرَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ

سیدنا عبداللہ بن اقرم خزاعی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ’’میں نمرہ کے میدان میں اپنے والد کے ساتھ تھا۔ہمارے پاس سے ایک قافلے کا گزر ہوا۔ان لوگوں نے راستے کے قریب پڑاؤ ڈالا۔مجھے ابا جان نے کہا: تم بکریوں میں رہو(ان کا خیال رکھو۔) میں ان لوگوں (قافلہ والوں) کے پاس جا کر ان سے بات چیت کروں گا۔ابا جان چلے گئے،میں بھی قریب چلا گیا،دیکھا تو رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے۔نماز کا وقت ہوا تو میں نے ان کے ساتھ نماز (باجماعت) ادا کی۔رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تھے تو مجھے آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا: لوگ راوی کا نام عبیداللہ بن عبداللہ لیتے ہیں،جب کہ ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا کہ لوگ راوی کو عبداللہ بن عبیداللہ کہتے ہیں۔امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے ایک دوسری سند سے اپنے استاد محمد بن بشار سے بھی عبیداللہ بن عبداللہ بن اقرم خزاعی عن ابیہ کے واسطے سے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت بیان کی۔