Sunan ibn Majah Hadith 884 (سنن ابن ماجہ)

[884]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَی سَبْعٍ وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ فَكَانَ أَبِي يَقُولُ الْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ وَكَانَ يَعُدُّ الْجَبْہَةَ وَالْأَنْفَ وَاحِدًا

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ساتھ (اعضاء) پر سجدہ کروں اور بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹوں۔‘‘ ابن طاؤس رحمہ اللہ نے کہا: میرے والد(ابن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگرد سیدنا طاؤس رحمہ اللہ) فرمایا کرتے تھے: یعنی دو ہاتھ،دو گھٹنے،دو قدم (اور پیشانی اور ناک) وہ پیشانی اور ناک کو ایک ہی عضو شمار کرتے تھے۔