Sunan ibn Majah Hadith 886 (سنن ابن ماجہ)
[886]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَرُ صَاحِبُ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ إِنْ كُنَّا لَنَأْوِي لِرَسُولِ اللہِ ﷺ مِمَّا يُجَافِي بِيَدَيْہِ عَنْ جَنْبَيْہِ إِذَا سَجَدَ
رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا احمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تو ہاتھوں(اور بازوؤں) کو پہلوؤں سے اتنا دور کرتے کہ ہمیں (اس مشقت کی کیفیت کو دیکھ کر) ترس آتا۔