Sunan ibn Majah Hadith 887 (سنن ابن ماجہ)
[887]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُوسَی بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي إِيَاسَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُہَنِيَّ يَقُولُ لَمَّا نَزَلَتْ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ اجْعَلُوہَا فِي رُكُوعِكُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ اجْعَلُوہَا فِي سُجُودِكُمْ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی: (فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیمِ)’’اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کیجئے۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فرمایا: ’’یہ کام اپنے رکوع میں کرو۔‘‘ اور جب یہ آیت نازل ہوئ:(سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی) ’’اپنے رب کے نام کی تسبیح کیجئے جو سب سے بلند ہے۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’یہ کام اپنے سجدوں میں کرو۔‘‘