Sunan ibn Majah Hadith 903 (سنن ابن ماجہ)

[903]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ،ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ،قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْہَادِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَبَّابٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَرَفْنَاہُ،فَكَيْفَ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: قُولُوا: اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،وَبَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ہمیں آپ کو سلام کہنے کا طریقہ تو معلوم ہو چکا ہے لیکن درود کیسے پڑھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: فرمایا: ’’کہو(اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ) ’’اے اللہ! اپنے بندے اور رسول محمد(ﷺ) پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی۔اور محمد(ﷺ) پر اور محمد(ﷺ) کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی۔‘‘