Sunan ibn Majah Hadith 904 (سنن ابن ماجہ)
[904]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنِ الْحَكَمِ،قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَی،قَالَ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ،فَقَالَ: أَلَا أُہْدِي لَكَ ہَدِيَّةً؟ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقُلْنَا: قَدْ عَرَفْنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ،فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ قُولُوا: اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،اللہُمَّ بَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مجھے ملے تو فرمایا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟(وہ یہ ہے کہ ایک بار) رسول اللہ ﷺ (گھر سے) باہر تشریف لائے تو ہم نے کہا: ہم آپ کو سلام کہنے کا طریقہ تو جانتے ہیں درود کیسے پڑھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کہو(اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ اللہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ) ’’اے اللہ! محمد(ﷺ) پر اور محمد(ﷺ) کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی۔تو یقیناً قابل تعریف اور بزرگیوں والا ہے۔اے اللہ! محمد (ﷺ) پر اور محمد(ﷺ) کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی۔تو یقیناً قابل تعریف اور بزرگیوں والا ہے۔‘‘