Sunan ibn Majah Hadith 905 (سنن ابن ماجہ)

[905]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ طَالُوتَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ،عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ،أَنَّہُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ أُمِرْنَا بِالصَّلَاةِ عَلَيْكَ،فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ فَقَالَ: قُولُوا: اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَأَزْوَاجِہِ،وَذُرِّيَّتِہِ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،وَبَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَأَزْوَاجِہِ،وَذُرِّيَّتِہِ،كَمَا بَارَكْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ،فِي الْعَالَمِينَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں آپ پر درود پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے تو ہم آپ پر کس طرح درود پڑھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کہو(اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ فِی الْعَالَمِینَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ) ’’اے اللہ! محمد(ﷺ) پر،آپ کی ازواج مطہرات پر اور آپ کی اولاد پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمات نازل فرمائی اور محمد(ﷺ) پر آپ کی اوازج مطہرات اور آپ کی اولاد پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے جہانوں میں ابراہیم(علیہ السلام) کی آل پر برکت نازل فرمائی۔بے شک تو قابل تعریف اور بزرگیوں والا ہے۔‘‘