Sunan ibn Majah Hadith 906 (سنن ابن ماجہ)
[906] إسنادہ ضعیف
المسعودي اختلط قبل موتہ (تقریب: 3919)
وانظر ضعیف سنن الترمذي (2543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ،عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ،عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،قَالَ: إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَحْسِنُوا الصَّلَاةَ عَلَيْہِ،فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ،لَعَلَّ ذَلِكَ يُعْرَضُ عَلَيْہِ،قَالَ: فَقَالُوا لَہُ: فَعَلِّمْنَا،قَالَ،قُولُوا: ((اللہُمَّ اجْعَلْ صَلَاتَكَ،وَرَحْمَتَكَ،وَبَرَكَاتِكَ عَلَی سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ،وَإِمَامِ الْمُتَّقِينَ،وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ،مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ،إِمَامِ الْخَيْرِ،وَقَائِدِ الْخَيْرِ،وَرَسُولِ الرَّحْمَةِ،اللہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا،يَغْبِطُہُ بِہِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ،اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،اللہُمَّ بَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ))
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب تم رسول اللہ ﷺ پر درود پڑھو تو درود کو مزین کرو،تمہیں کیا معلوم کہ وہ آپ ﷺ کے سامنے پیش کیا جاتا ہو،ساتھیوں نے کہا: ہمیں سکھا دیجئے(کہ کس طرح مزین کر کے درود پڑھیں)ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یوں کہو: (اللہُمَّ اجْعَلْ صَلاَتَکَ وَرَحْمَتَکَ وَبَرَکَاتِکَ عَلَی سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ وَإِمَامِ الْمُتَّقِینَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ إِمَامِ الْخَیْرِ وَقَائِدِ الْخَیْرِ وَرَسُولِ الرَّحْمَۃِ اللہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا یَغْبِطُہُ بِہِ الأَوَّلُونَ وَالآخِرُونَ اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ اللہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ) ’’اے اللہ! اپنے درود،رحمت اور برکات نازل فرما،رسولوں کے سردار،متقین کے امام،انبیاء کے خاتم محمد(ﷺ) پر جو تیرے بندے،تیرے رسول،نیکی کے امام،نیکی کے رہبر اور رحمت کے رسول ہیں اے اللہ! انہیں مقام محمود پر فائز فرما جہاں ان پر پہلے اور پچھلے (سب جن اور انسان) رشک کریں گے۔اے اللہ! محمد(ﷺ) پر اور محمد(ﷺ) کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔بے شک تو قابل تعریف اور بزرگیوں والا ہے۔اے اللہ! محمد(ﷺ) اور محمد(ﷺ) کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر برکت نازل فرمائی۔بے شک تو قابل تعریف اور بزرگیوں والا ہے۔‘‘