Sunan ibn Majah Hadith 907 (سنن ابن ماجہ)
[907] إسنادہ ضعیف
عاصم بن عبید اللہ: ضعیف وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 8/ 150)
وقال البوصیري: ’’ھذا إسناد ضعیف‘‘
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصَلِّي عَلَيَّ،إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْہِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّی عَلَيَّ،فَلْيُقِلَّ الْعَبْدُ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ))
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو مسلمان مجھ پر درود پڑھتا ہے،فرشتے اس وقت تک اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہتا ہے۔اب بندہ چاہے یہ عمل کم کرے یا زیادہ کر لے(اس کی مرضی ہے۔)‘‘