Sunan ibn Majah Hadith 946 (سنن ابن ماجہ)

[946]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ،عَنْ عَمِّہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ مَا لَہُ فِي أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْ أَخِيہِ،مُعْتَرِضًا فِي الصَّلَاةِ،كَانَ لَأَنْ يُقِيمَ مِائَةَ عَامٍ،خَيْرٌ لَہُ مِنَ الْخَطْوَةِ الَّتِي خَطَاہَا))

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اگر کسی کو معلوم ہو کہ اپنے بھائی کے سامنے سے ایک طرف سے دوسری طرف گزرنے پر جب کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو کتنا گناہ ہے تو وہ اپنے اٹھائے ہوئے ایک قدم کی نسبت سو سال تک ٹھہرے رہنا بہتر سمجھے۔‘‘