Sunan ibn Majah Hadith 955 (سنن ابن ماجہ)

[955]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْحَمَّالُ،وَالْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ،عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ،عَنْ صَدَقَةَ بْنُ يَسَارٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ ((إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي،فَلَا يَدَعْ أَحَدًا،يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْہِ،فَإِنْ أَبَی،فَلْيُقَاتِلْہُ،فَإِنْ مَعَہُ الْقَرِينَ)) وَقَالَ الْمُنْكَدِرِيُّ،فَإِنَّ مَعَہُ الْعُزَّی

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جب نماز پڑھ رہا ہو تو اسے چاہیے کہ کسی کو اپنے سامنے سے نہ گزرنے دے۔اگر وہ (گزرنے والا پیچھے ہٹنے سے) انکار کرے تو اس سے لڑائی کرے،کیوں کہ اس کے ساتھ ایک ساتھی (شیطان) ہے۔‘‘ منکدری نے کہا:اس کے ساتھ عزی ہے۔