Sunan ibn Majah Hadith 956 (سنن ابن ماجہ)

[956]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ،وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ،كَاعْتِرَاضِ الْجِنَازَةِ))

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ رات کو نماز(تہجد) ادا کرتے تھے اور میں آپ کے سامنے قبلے کی طرف اس طرح لیٹی ہوئی ہوتی تھی جس طرح جنازہ پڑا ہوتا ہے۔