Sunan ibn Majah Hadith 976 (سنن ابن ماجہ)

[976]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ الْأَعْمَشِ،عَنْ عُمَارَةَ بْنُ عُمَيْرٍ،عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ،عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ،قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ ((لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ،لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّہَی،ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ،ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ))

سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نماز کے وقت ہمارے کندھوں کو ہاتھ لگا کر فرماتے تھے: ’’آگے پیچھے مت ہونا ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پڑ جائے گا۔میرے قریب تمہارے عقل مند اور سمجھ دار افراد کھڑے ہوں،پھر جوان سے(عمر کے لحاظ سے) قریب تر ہوں پھر جواب سے قریب تر ہوں۔‘‘