Sunan ibn Majah Hadith 979 (سنن ابن ماجہ)
[979]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ہِلَالٍ الصَّوَّافُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ،قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي،فَلَمَّا أَرَدْنَا الِانْصِرَافَ،قَالَ لَنَا ((إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا،وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا))
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں اور میرا ایک ساتھی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔جب ہم نے واپس (وطن) جانے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ’’جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم لوگ اذان اور اقامت کہنا اور تمہارا امام وہ بنے جو تم دونوں میں سے زیادہ بڑا ہے۔‘‘