Sunan ibn Majah Hadith 980 (سنن ابن ماجہ)

[980]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنُ رَجَاءٍ،قَالَ سَمِعْتُ أَوْسَ بْنُ ضَمْعَجٍ،قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُہُمْ لِكِتَابِ اللہُ،فَإِنْ كَانَتْ قِرَاءَتُہُمْ سَوَاءً،فَلْيَؤُمَّہُمْ أَقْدَمُہُمْ ہِجْرَةً،فَإِنْ كَانَتِ الْہِجْرَةُ سَوَاءً،فَلْيَؤُمَّہُمْ أَكْبَرُہُمْ سِنًّا،وَلَا يُؤُمُّ الرَّجُلُ فِي أَہْلِہِ،وَلَا فِي سُلْطَانِہِ،وَلَا يُجْلَسْ عَلَی تَكْرِمَتِہِ فِي بَيْتِہِ إِلَّا بِإِذْنٍ،أَوْ بِإِذْنِہِ))

سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں کو وہ آدمی نماز پڑھائے جو اللہ کی کتاب(قرآن مجید) زیادہ پڑھا ہوا ہو۔اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو پھر وہ شخص امام بنے جس نے ہجرت (دوسروں سے) پہلے کی ہو۔اگر ہجرت بھی اکٹھے کی ہو تو وہ شخص نماز پڑھائے جو ان میں سے عمر میں بڑا ہو،اور کوئی شخص کسی کے گھر میں یا اس کے دائرہٴ اقتدار میں امامت نہ کروائے اور اس کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر اس کی مخصوص نشست گاہ پر نہ بیٹھے۔