Sunan ibn Majah Hadith 989 (سنن ابن ماجہ)
[989]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنِّي لَأَدْخُلُ فِي الصَّلَاةِ،وَإِنِّي أُرِيدُ إِطَالَتَہَا،فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ،فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي،مِمَّا أَعْلَمُ لِوَجْدِ أُمِّہِ بِبُكَائِہِ))
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نماز شروع کرتا ہوں اور میرا ارادہ طویل نماز پڑھانے کا ہوتا ہے،پھر مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز آتی ہے تو نماز مختصر کر دیتا ہوں کیوں کہ مجھے معلوم ہے کہ اس کے رونے سے اس کی ماں پریشان ہوگی۔‘‘