Sunan ibn Majah Hadith 991 (سنن ابن ماجہ)
[991]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ،وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ،عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنْ يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنِّي لَأَقُومُ فِي الصَّلَاةِ،وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيہَا،فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ،فَأَتَجَوَّزُ؛ كَرَاہِيَةَ أَنْ يَشُقَّ عَلَی أُمِّہِ))
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور میرا ارادہ اسے طویل کرنے کا ہوتا ہے،پھر مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز آجاتی ہے تو میں نماز مختصر کر دیتا ہوں کیوں کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ بچے کی ماں کو پریشانی ہو۔‘‘