Sunan ibn Majah Hadith 992 (سنن ابن ماجہ)

[992]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ،عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّہَا؟)) قَالَ،قُلْنَا: وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّہَا؟ قَالَ: ((يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ،وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ))

سیدنا جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے (صحابہ کرام سے) فرمایا: ’’تم اس طرح صفیں کیوں نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے حضور صفیں بناتے ہیں؟‘‘راوی کہتے ہیں،ہم نے عرض کیا: فرشتے اپنے رب کے حضور کس طرح صف بندی کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘