Sunan ibn Majah Hadith 994 (سنن ابن ماجہ)

[994]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ،أَنَّہُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنُ بَشِيرٍ،يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يُسَوِّي الصَّفَّ،حَتَّی يَجْعَلَہُ مِثْلَ الرُّمْحِ أَوِ الْقِدْحِ قَالَ،فَرَأَی صَدْرَ رَجُلٍ نَاتِئًا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((سَوُّوا صُفُوفَكُمْ،أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللہُ بَيْنَ وُجُوہِكُمْ))

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ صف کو(انتہائی اہتمام سے) سیدھا کرتے تھے حتی کہ نیزے یا تیر کی طرح(سیدھی) کر دیتے۔(ایک بار) آپ ﷺ نے ایک آدمی کا سینہ (صف سے) آگے بڑھا ہوا دیکھا تو رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اپنی صفیں سیدھی کرو ورنہ اللہ تعالیٰ ضرور تمہارے درمیان اختلاف پیدا کر دے گا۔‘‘