Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1000 (مشکوۃ المصابیح)
[1000] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (4/ 25 ح 16421) والنسائي (13/3 ح 1215) و أبو داود (904) [و صححہ النووي في ریاض الصالحین (451) بتحقیقي .]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَہُوَ يُصَلِّي وَلِجَوْفِہِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ يَعْنِي: يَبْكِي وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يُصَلِّي وَفِي صَدْرِہِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الرَّحَا مِنَ الْبُكَاءِ. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَرَوَی النَّسَائِيُّ الرِّوَايَةَ الْأُولَی وَأَبُو دَاوُدَ الثَّانِيَة
مطرف بن عبداللہ بن شخیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے تو رونے کی وجہ سے آپ کے پیٹ سے ہنڈیاں کے ابلنے کی سی آواز آ رہی تھی۔ایک دوسری روایت میں ہے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو رونے کی وجہ سے آپ کے سینے میں چکی چلنے کی سی آواز آ رہی تھی۔احمد،اور امام نسائی نے پہلی روایت کی ہے اور امام ابوداؤد نے دوسری۔صحیح۔