Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1005 (مشکوۃ المصابیح)
[1005] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (6/ 31 ح 24528) و أبو داود (922) والترمذي (601 وقال: حسن غریب.) والنسائي (3/ 11 ح 1207) ٭ الزھري مدلس ولم أجد تصریح سماعہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي تَطَوُّعًا وَالْبَابُ عَلَيْہِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ فَمَشَی فَفَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَی مُصَلَّاہُ وَذَكَرْتُ أَنَّ الْبَابَ كَانَ فِي الْقِبْلَةِ. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وروی النَّسَائِيّ نَحوہ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دروازہ بند کر کے نفل ادا کر رہے تھے،میں آئی تو میں نے دروازہ کھولنے کی درخواست کی،آپ چل کر آئے اور میرے لیے دروازہ کھول کر پھر اپنی جائے نماز پر واپس چلے گئے،اور عائشہ ؓ نے ذکر کیا کہ دروازہ قبلہ کی سمت تھا۔احمد،ابوداؤد،ترمذی،اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ضعیف۔