Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1006 (مشکوۃ المصابیح)

[1006] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (205) والترمذي (1166، 1164) [و صححہ ابن حبان (203، 204، 1301]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدِ الصَّلَاةَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَی التِّرْمِذِيّ مَعَ زِيَادَة ونقصان

طلق بن علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کی دوران نماز ہوا خارج ہو جائے تو وہ جا کر وضو کرے اور آ کر نماز دہرائے۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی نے الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ روایت کیا ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔