Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1020 (مشکوۃ المصابیح)
[1020] حسن، رواہ أبو داود (1036) و ابن ماجہ (1208) [وسندہ ضعیف جدًا و للحدیث شاھد حسن عند الطحاوي في معانی الآثار (440/1) وسندہ حسن۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا قَامَ الْإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوِي قَائِما فليجلس وَإِنِ اسْتَوَی قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّہْو)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب امام دو رکعتیں پڑھ کر (تشہد پڑھے بغیر) کھڑا ہو جائے،اگر مکمل طور پر سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے اسے یاد آ جائے تو وہ بیٹھ جائے،اور اگر وہ مکمل طور پر سیدھا کھڑا ہو جائے تو پھر نہ بیٹھے،اور سہو کے دو سجدے کر لے۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔