Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1030 (مشکوۃ المصابیح)

[1030] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1402) والترمذي (578) والبغوي في شرح السنۃ (304/3 ح 765) ہ و في نسختنا من المصابیح: ’’فلا یقرأھما‘‘۔ ٭ ابن لھیعۃ صرح بالسماع و حدث بہ قبل اختلاطہ و مشرح بن ھاعان حسن الحدیث فالحدیث قوي خلافًا لما ذھب إلیہ الإمام الترمذي رحمہ اللہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِأَنَّ فِيہَا سَجْدَتَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْہُمَا فَلَا يَقْرَأْہُمَا . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُہُ بِالْقَوِيِّ. وَفِي الْمَصَابِيحِ: ((فَلَا يَقْرَأہا)) كَمَا فِي شرح السّنة

عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! سورۂ حج کو فضیلت عطا فرمائی گئی کہ اس میں دو سجدے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اور جو شخص یہ دو سجدے نہیں کرتا اسے ان دو آیتوں کی تلاوت نہیں کرنی چاہیے۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: اس حدیث کی اسناد قوی نہیں،اور مصابیح میں ہے:’’وہ شخص اس سورت کی تلاوت نہ کرے۔‘‘ جیسا کہ شرح السنہ میں ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔