Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1036 (مشکوۃ المصابیح)

[1036] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (579) و ابن ماجہ (1053) [و صححہ ابن خزیمۃ (562) و ابن حبان (691) والحاکم (1/ 219، 220) ووافقہ الذہبي۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ رَأَيْتُنِي اللَّيْلَةَ وَأَنَا نَائِمٌ كَأَنِّي أُصَلِّي خَلْفَ شَجَرَةٍ فَسَجَدْتُ فَسَجَدَتِ الشَّجَرَةُ لِسُجُودِي فَسَمِعْتُہَا تَقُولُ: اللہُمَّ اكْتُبْ لِي بِہَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِہَا وِزْرًا وَاجْعَلْہَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْہَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَہَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَقَرَأَ النَّبِيُّ ﷺ سَجْدَةً ثُمَّ سَجَدَ فَسَمِعْتُہُ وَہُوَ يَقُولُ مِثْلَ مَا أَخْبَرَہُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَةِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ إِلَّا أَنَّہُ لَمْ يَذْكُرْ وَتَقَبَّلْہَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَہَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے رات خواب میں دیکھا کہ میں ایک درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں،پس میں نے سجدہ کیا تو درخت نے بھی میرے سجدہ کرنے کی وجہ سے سجدہ کیا،میں نے اسے یہ پڑھتے ہوئے سنا: اے اللہ میرے لیے اس کا ثواب اپنے ہاں لکھ لے،اس کے ذریعے میرے گناہ معاف فرما،اسے اپنے ہاں ذخیرہ بنا،اور اسے مجھ سے قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے داؤد ؑ سے قبول فرمایا۔ابن عباس ؓ نے فرمایا: نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت سجدہ تلاوت فرمائی تو آپ نے سجدہ کیا،میں نے آپ کو وہی دعا کرتے ہوئے سنا جو آدمی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو درخت کے متعلق بتائی تھی۔ترمذی،ابن ماجہ: لیکن انہوں نے ’’وتقبلھا منی کما تقبتھا من عبدک داود‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے،اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔