Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1037 (مشکوۃ المصابیح)
[1037] متفق علیہ، رواہ البخاري (1070) و مسلم (105/ 576)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَرَأَ (وَالنَّجْمِ) فَسَجَدَ فِيہَا وَسَجَدَ مَنْ كَانَ مَعَہُ غَيْرَ أَنَّ شَيْخًا مِنْ قُرَيْشٍ أَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَہُ إِلَی جَبْہَتِہِ وَقَالَ: يَكْفِينِي ہَذَا. قَالَ عَبْدُ اللہِ: فَلَقَدْ رَأَيْتُہُ بَعْدُ قُتِلَ كَافِرًا. وَزَادَ الْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ: وَہُوَ أُمَيَّةُ بْنُ خلف
ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ نجم کی تلاوت فرمائی تو آپ نے اور جو آپ کے ساتھ تھے سب نے سجدہ کیا،لیکن ایک بوڑھے قریشی نے کنکریوں یا مٹی کی مٹھی بھری اور اسے اپنی پیشانی تک لایا اور کہنے لگا: میرے لیے بس یہی کافی ہے،عبداللہ ؓ نے فرمایا: اس کے بعد میں نے اسے دیکھا کہ وہ حالت کفر میں مارا گیا۔بخاری،مسلم۔امام بخاری ؒ نے ایک روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ امیہ بن خلف تھا۔متفق علیہ۔