Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1044 (مشکوۃ المصابیح)
[1044] حسن، رواہ أبو داود (1267) و الترمذي (422) والبغوي في شرح السنۃ (3/ 334 تحت ح 781) ٭ قیس بن عمرو ھو قیس بن قھد، والسند مرسل ولہ شواھد عند ابن خزیمۃ (1116) و ابن حبان (624) وغیرہما وھو حدیث حسن، انظر ’’اعلام أھل العصر بأحکام رکعتي الفجر‘‘۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرو قَالَ: رَأَی النَّبِيُّ ﷺ رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((صَلَاة الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ)) فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَہُمَا فَصَلَّيْتُہُمَا الْآنَ. فَسَكَتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَی التِّرْمِذِيُّ نَحْوَہُ وَقَالَ: إِسْنَادُ ہَذَا الْحَدِيثِ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ لِأَنَّ مُحَمَّدَ بن إِبْرَاہِيم يسمع لَمْ يَسْمَعْ مِنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو. وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَنُسَخِ الْمَصَابِيحِ عَنْ قَيْسِ بْنِ قہد نَحوہ
محمد بن ابراہیم ؒ،قیس بن عمرو ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز فجر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’نماز فجر دو رکعت ہے،دو رکعت۔‘‘ اس آدمی نے عرض کیا: میں نے ان سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں،میں نے انہیں اب پڑھا ہے،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے۔ابوداؤد،اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے،اور انہوں نے فرمایا: اس حدیث کی سند متصل نہیں،کیونکہ محمد بن ابراہیم نے قیس بن عمرو ؓ سے نہیں سنا۔شرح السنہ اور مصابیح کے بعض نسخوں میں قیس بن قہد سے اسی طرح مروی ہے۔حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔