Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1063 (مشکوۃ المصابیح)
[1063] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (570) [و صححہ ابن خزیمۃ (1688) و ابن حبان (329، 330) والحاکم (1/ 209) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ قتادۃ مدلس و عنعن ولأصل الحدیث شواھد کثیرۃ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((صَلَاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِہَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِہَا فِي حُجْرَتِہَا وَصَلَاتُہَا فِي مَخْدَعِہَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِہَا فِي بَيْتِہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عورت کا اپنے گھر کے اندر نماز پڑھنا،گھر کے صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے،اور اس کا گھر کے اندر کسی کوٹھری میں نماز پڑھنا،اس کے کھلے مکان میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔‘‘ ضعیف۔