Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1064 (مشکوۃ المصابیح)
[1064] حسن، رواہ أبو داود (4174) و أحمد (2/ 246 ح 7350) والنسائي (153/8ح 5130) [وابن ماجہ (4002) وللحدیث شواھد عند البیھقي (3/ 133) وغیرہ۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ حِبِّي أَبَا الْقَاسِمِ ﷺ يَقُولُ: ((لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِلْمَسْجِدِ حَتَّی تَغْتَسِلَ غُسْلَہَا مِنَ الْجَنَابَةِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وروی أَحْمد وَالنَّسَائِيّ نَحوہ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے اپنے محبوب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اس عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی جو مسجد میں آنے کے لیے خوشبو لگائے حتیٰ کہ وہ اس طرح (خوب اچھی طرح) غسل کرے جیسے غسل جنابت کیا جاتا ہے۔‘‘ ابوداؤد،احمد اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔حسن۔