Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1065 (مشکوۃ المصابیح)
[1065] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2786 وقال: حدیث حسن صحیح۔) و أبو داود (4173) والنسائي (153/8 ح 5129)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ وَإِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَہِيَ كَذَا وَكَذَا)) . يَعْنِي زَانِيَةً. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَلِأَبِي دَاوُد وَالنَّسَائِيّ نَحوہ
ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’(کسی اجنبی کو شہوت کے ساتھ دیکھنے والی) ہر آنکھ زانیہ ہے،اور بے شک عورت جب عطر لگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تو وہ ایسی ویسی یعنی زانیہ ہے۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد اور نسائی کی روایت بھی اسی طرح ہے۔اسنادہ حسن۔